سکھر (اے پی پی) کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع، عدالت کا ملزم کو 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم۔ نیب سکھر نے خورشید شاہ کرپشن کیس میں گرفتار عبدالرزاق بہرانی کو ۷ روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ دیدیا۔