سر? نگر،ب?ارت? پول?س ن? جمو? و?شم?ر مسلم ل?گ ?و س?م?نار س? رو? د?ا

231

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر مسلم لیگ کو طاقت کے بل پراتوار کو ایک سیمینار کے انعقاد سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر مسلم لیگ نے ’’مسئلہ کشمیر ، بھارت اور پاکستان کی حیثیت ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد سرینگر کے علاقے زینہ وار محلہ میں پارٹی چیئرمین مسرت عالم بٹ کی رہائش گاہ کے قریب کیا تھا ۔ بھارتی پولیس نے آج علی الصبح علاقے کا محاصرہ کر کے سیمینار کے انعقاد کو ناممکن بنا دیا۔ سیمینار سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، پرویز امروز اور دیگر نے خطاب کر نا تھا۔ معروف کشمیری دانشور شیخ تجمل الالسلام نے اسلام آباد سے سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کرنا تھا۔ جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں قابض انتظامیہ کی گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کے حق کو قطعی طور پر سلب کر لیا گیا ہے۔