سندھ ہائی کورٹ نے پاگل کتوں اور ٹڈی دل حملوں کا نوٹس لے لیا

95

سکھر (اے پی پی) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سندھ میں پاگل کتوں اور ٹڈی دل حملوں کا نوٹس لے لیا، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے شہری کی درخواست پر متعلقہ اداروں سے وضاحت طلب کر لی۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ جہازوں اور گاڑیوں کی خریداری اور کتے سانپ کے کاٹے کی ویکسین اور ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے ادویات سے متعلق دیگر ممالک پر انحصار نہیںکیا جائے۔ عدالت نے محکمہ زراعتکو حکم دیا کہ2 جہاز اور گاڑیاں خرید کر ہنگامی بنیادوں پر سندھ بھر میں اسپرے کرایا جائے‘ 3 ماہ کے دوران ٹڈیوں کو مکمل ختم کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے‘ کتا مار مہم اور ویکسی نیشن سے متعلق بھی وضاحت طلب کر لی گئی ہے