جرمن? م?? دن?ا ?? سب س? ب?? ال???ر? ?ارو? ?? پر??

227

جرمنی میں بجلی سے چلنے والی کاروں کی سب سے بڑی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ساڑھے پانچ سے زائد کاروں اور موٹرسائیکلوں نے حصہ لیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں ہونے والی اس پریڈ کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔پریڈ ایک ایئرپورٹ کے رن وے پر منعقد کی گئی جس میں بجلی سے چلنے والی ماحول دوست 577کاروں نے حصہ لیا۔اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی کاروں کی پریڈ کا اعزاز امریکا کو حاصل تھا۔

پریڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کا مقصد عوام میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے اور عوام میں  الیکٹرک کاروں کا خوف ختم کر کے  آگاہی فراہم کرنی ہے کہ یہ کاریں قابل بھروسہ ہیں۔