حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ حیدر آباد ریجن کے تحت رجسٹریشن اینڈ رینول سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب دی نالج اسکول یونٹ نمبر5میں ہوئی تقریب کی صدارت ریجنل صدر الحاج اشرف بن محمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی مانیٹرنگ آفیسر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول پیر راحیل شاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول مینجمنٹ ڈائریکٹر اسکول پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن مل کر تعلیمی مراحل میں آنے والی رکاوٹ دور کریں گے اور اس طرح کی باہمی تقریبات سے تعلیم کو فروغ حاصل ہوگا، جس میں ہمارے شہر اور صوبے میں تعلیم کا معیار بلند ہوگا۔ اس موقع پر پروفیسر انور قریشی، محمد یوسف خان، محمد ثاقب صدیقی، میزبان میڈم رومانہ، ارشد شاہین ودیگر بھی موجود تھے۔