سندھ پروفیسرز اینڈ سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

56

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ سبجیکٹ اسپیشلسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر سید اسرار احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ کے ہائر سیکنڈری کے آفیسرز کو بلا جواز انتظامی پوسٹوں سے ہٹائے جانے، ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ضرورت کے مطابق ایس این ای کا تقرر، پروموشن میں بلا جواز تاخیر کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے احتجاجی تحریک کا عندیہ دیتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں پرنسپل کا آرڈر واپس لے کر ہائی سیکنڈری اسکولوں کے افسران کو انتظامی پوسٹوں پر تعینات کرنے، ہائی سیکنڈری اسکولوں میں منظور شدہ پی سی ون کے تحت ایس این ای منظور کرنے، ہائی سیکنڈری سائیڈ کی خالی پوسٹوں پر فی الفور پروموش کیے جانے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے گئے۔