حساس اور سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ بنانے والا گروہ پکڑا گیا

52

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں حساس اور سرکاری اداروں کے جعلی کارڈ بنانے والا گروہ پکڑا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی ضلع جعفر آباد میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں حساس اداروں نے سرکاری محکموں کے جعلی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی کارڈ، لیپ ٹاپ، مہریں اور مشینیں برآمد کرلی گئیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزمان 200 سے 800 روپے میں جعلی کارڈ بنایا کرتے تھے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔