قومی اسمبلی سے سودکیخلاف قانون پاس کرائیں گے،اسد قیصر

47

پشاور(اے پی پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ناموس رسالت اور اس سے متعلقہ قوانین کی محافظ حکومت ہے، اگر ان پر ذرا سی بھی آنچ آئی تو حکومت اور عہدہ چھوڑنے میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرونگا کیونکہ میں پہلے عاشق رسول ﷺ ہوں، اس کے بعد کچھ اور، ہم خیبرپختونخواکی طرح قومی اسمبلی سے سودکے خلاف قانون پاس کرارہے ہیں،آرمی ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ نہیں ہوا، متفقہ طور پر قانون سازی کی کوشش کی جائے گی ۔وہ قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے  والے ارشد عمرزئی اور ان کے خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے کل پیرتک فیصلہ ہونے کاامکان ہے ،اتفاق نہ ہواتومعاملہ عدالت جائے گا۔سندھ اورخیبرپختونخوامیں مزیدصوبے بنانے کامعاملہ ایوان میں آیاتودیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم امہ کے راہنما ہیں، توہین رسالت کے خلاف عالمی فورم پرآوازاٹھائی، مولانا فضل الرحمن ہرحکومت میں رہے، باجوڑ مدرسہ اورلال مسجد حملوں پریہ خاموش رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اسلام نہیں اسلام آبادکی جنگ لڑرہے ہیں ۔
اسد قیصر