کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری)پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے “رینجرزشکریہ جناح” کی مناسبت سے فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ڈرگ روڈ فٹبال ایسوسی ایشن کلب میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ ایونٹ کا فائنل میچ اعظم اسپورٹس فٹبال کلب اور خیبر مسلم فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوکہ 2-2 گول سے برا بر رہا۔ لیگ کی بنیاد پر اعظم اسپورٹس فٹبال کلب کی ٹیم پہلی، خیبرمسلم فٹبال کلب دوسری جبکہ تاج مسلم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔بعد ازاں اختتامی تقریب کے انعقاد کے موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کھلاڑیوں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اعلیٰ افسران اور شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔رینجر زشوٹنگ کلب میں ائیر رائفل، ائیر پسٹل اور نائن ایم ایم پسٹل شوٹنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جبکہ سپر تھری شکریہ جناح سیریزکرکٹ میچ اور باکسنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔اسکول کے طالبہ و طالبات کے لیے رینجرز کی جانب سے قائد اعظم کی زندگی پر محیط فلم” جناح ” بھی دکھائی گئی۔اس سے پہلے ” رینجرز شکریہ جناح “کے حوالے سے مزار قائد پر فائنل میچوں کے دوران دی جانے والی ٹرافیوں کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں بڑی تعداد میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔