نیب نے احسن اقبال کیخلاف بد عنوانی کی تحقیقات شروع کر دی

44

راولپنڈی (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف بد عنوانی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے دعویٰ کیا کہ احسن اقبال کے ضلع نارووال میں چھاپے مار کر اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں، نیب حکام نے اسپورٹس سٹی نارووال کا دورہ کر کے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ اسپورٹس سٹی میں تعمیرات نامکمل ہیں، نیب نے اہم گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ خیال رہے کہ احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ مذکورہ کیس میں ن لیگی رہنما ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب بھی جمع کرا چکے ہیں۔