آرمی چیف کا دورہ ابو ظبی، شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

58

راولپنڈی (صباح نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ ابو ظبی کے دورے پر پہنچ گئے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف گزشتہ روز ابو ظبی پہنچے جہاں ان کی ملاقات متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔