دوسرا ?? 20، زمبابو? ?ا ?اس ج?ت ?ر ب??نگ ?ا ف?صل?

211

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔

ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں سرفراز احمد ، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم ، نعمان انور اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا لاہور کے شائقین بہت اچھے ہیں ۔ عماد وسیم اور نعمان انور ٹی 20 ڈیبیو کر رہے ہیں ۔

پاکستانی ٹیم کپتان شاہد خان آفریدی ، مختار احمد ، احمد شہزاد ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، انور علی ، محمد رضوان ، بلاول بھٹی ، نعمان انور ، محمد سمیع اور عماد وسیم پر مشتمل ہے ۔

جبکہ زمبابوے ٹیم کپتان ایلٹن چگمبورا ، مساکڈزا ، وی سیبنڈا ، سی کے کوونٹری ، ایس سی ویلیم ، سکندر رضا ، اے جی کریمر ، سی جے چیبھابھا ، سی بی مپوفو ، بی وی ویٹوری اور پی اٹسیا پر مشتمل ہے ۔