وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم

141

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان نے شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں میں امدادی چیک تقسیم کیے۔

محمود خان نے تقریب میں شرکت کی جس میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھوں نے  25 تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے ۔

انھوں نے کہا کہ نقصانات کے ازالے تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے  2 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں  جبکہ 7 ارب 76 کروڑ روپے مزیدمختص کیے گئے ہیں۔کے پی کے وزیراعلیٰ نے دوعویٰ کیا ہے کہ 10 دن میں قبائلی نمائندگان کو وفاقی کابینہ میں بھی شامل کیا جائے گا۔

  سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کی قربانی تاریخ میں رقم ہوگی۔ صوبائی حکومت آزمائش کی گھڑی میں والدین کے ساتھ ہے اورکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔