لاہور: ترکی نے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمہوریہ ترکی کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی طرف سے چھٹے نجیب فاضل ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ترکی کے علاوہ بقیہ ممالک سے منتخب کسی ایک قلم کار کو پیش کیا جاتا ہے۔ اس بار یہ ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز پاکستان کے نامور کالم نگار، ادیب، شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ملا ہے۔۔
اس ایوارڈ کی شاندار تقریب 21 دسمبر کو معتبر ترکی اخبار ’’اسٹار‘‘ کے تعاون سے استنبول میں منعقد ہوگی جس میں صدر جمہوریہ ترکی رجب طیب اردگان خود اپنے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ تقسیم کریں گے۔