حیدرآباد:نہری پانی کی عدم دستیابی کیخلاف ٹیل کے آباد گاروں کا احتجاج

43

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نہری پانی کی عدم دسیتابی کے خلاف آخری سر ے ٹیل کے آباد گاروں نے محکمہ آبپاشی کی جانب سے پانی فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں زمینوں کے لیے پانی فراہم کیاجائے اور ہماری زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایاجائے۔ اس موقع پر منور علی ودیگر نے الزام لگایا کہ ہم ٹیل کے چھوٹے آباد گار ہیں اور اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں جبکہ علاقے کے بااثر زمینداروں نے ایس ڈی او محکمہ آبپاشی سے ملی بھگت کرکے چھچھر پمپنگ اسٹیشن پر قبضہ کررکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ آبپاشی کا عملہ غیر قانونی طو رپر شروع کے آبادگاروں کو پانی کرکے ٹیل کے آباد گاروں کا حق ماررہا ہے جس کی وجہ سے پانی نہ ملنے کے باعث ہماری زمین غیر آباد پڑی ہیں۔ انہوںنے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری زینوں کو بنجرہونے سے بچایاجائے ہمیں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔