گوٹھ جکپاری کے رہائشیوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج

50

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو کے علاقے پارو اسٹیشن کے گوٹھ جکپاری کے رہائشیوں نے مقامی پولیس اور بااثر افراد کی جانب سے نمک کی کان سے نمک نکالنے سے روکنے کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ وبھوک ہڑتال کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے معاملے کا نوٹس لے کر مقامی پولیس اور ابڑو برادری کے بااثرافراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر بخشل ملاح‘ زاہد ملاح ارشاد ملاح سدھیر ملاح نے الزام عائد کیاکہ ہمارے گوٹھ کے قریب نمک کی ایک کان ہے جس کی ملکیت کے کاغذات ہمارے پاس ہیں جبکہ علاقے کے بااثر ابڑو برادری کے افراد سرکاری عملے سے ملکی بھگت کے ذریعے نمک کی کان کی ملکیت کے جھوٹے کاغذات بنواکر ہمیں وہاں سے نکال رہے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ ہماری آمدنی کا ذریعہ یہ نمک کی کان ہی ہے یہ لوگ ہمیں ہراسا ں کررہے ہیں ۔ ہمیں تحفظ اور انصاف دیا جائے۔