خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

41

پشاور (اے پی پی) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 75 جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 104 ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل کے 8 ماہ کے بچے اور سرائے نورنگ کی 4 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اعلیٰ سطحی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہے، والدین سے اپیل ہے کہ صوبے بھر میںجاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اورانہیں معذوری سے بچائیں۔
پولیو کیسز