دوسرا ?? ?وئن?? ، پا?ستان ن? زمبابو? ?و ش?ست د? د?

191

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 20 ویں اوور میں حاصل کیا ۔ مختار احمد مین آف دی میچ قرار پائے ۔

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز احمد شہزاد اور مختار احمد نے کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 44 رنز پر گری جب احمد شہزاد 18 رنز بناکر ویٹوری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 81 رنز پر گری جب نعمان انور 10 گیندوں پر 18 رنز بناکر اٹسیا کی گیند کا شکار بنے ۔ پاکستان کی تیسری گرنے والی وکٹ شعیب ملک کی تھی اس وقت پاکستان کے 95 اسکور تھے ۔ شعیب ملک نے 7 گیندوں پر 7 رنز اسکور بنائے ۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 117 رنز پر گری ۔ جب مختار احمد 40 گیندوں پر 62 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد خان آفریدی تھے جنہوں نے صرف 7 رنز اسکور بنائے ۔ ان کی وکٹ ویلیم نے حاصل کی ۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 152 رنز پر گری جب عمر اکمل 30 رنز بنا کر پوفو کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 155 رنز پر گری جب انور علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی آٹھویں 161 رنز پر گری جب رضوان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

زمبابوے کی طرف سے سی بی موفو اور ایس ویلیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سکندر رضا ، ویٹوری اور پی اٹسیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

اس سے پہلے زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز نے 175 رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کے لئے 176 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ زمبابوے کی طرف مساکڈزا اور سبنڈا نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ زمبابوے کے اوپنرز نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور اس کی پہلے 68 رنز پر گری جب مساکڈزا شعیب ملک کی گیند پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ مساکڈزا کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ زمبابوے کی دوسری وکٹ 136 رنز پر گری جب سبنڈا 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی وکٹ شاہد خان آفریدی نے حاصل کی ۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ 168 رنز پر گری جب چگمبورا محمد سمیع کی گیند پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان کی طرف سے محمد سمیع نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی ، شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 36 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور شعیب ملک نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔