پشاور ہائیکورٹ کے باہر دھماکے کی ابتدئی رپورٹ جاری

44

پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ کے داخلہ گیٹ کے باہر گزشتہ روز رکشے میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری، نامعلوم شخص نے بارودی مواد سمیت پشاور ہائیکورٹ تک رکشے میں سفر کیا، رکشہ سوار مشکوک شخص کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس اور سی ٹی ڈی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیموں نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست زخمی رکشہ ڈرائیور کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور اجمل کے بیان کے مطابق ایک شخص نے بمعہ سامان ہشت نگری سے ہائیکورٹ تک سواری لی۔ رکشہ میں سوار شخص نے کہا تھا کہ کچھ کاغذات کا پیکٹ ہائی کورٹ پہنچانا ہے۔ ہائی کورٹ روڈ پر پارکنگ میں پہنچتے ہی سواری نے کہا کہ تم رکو میں آتا ہوں۔ جس کے جانے کے چند لمحے بعد دھماکا ہوگیا۔ رکشہ ڈرائیور کے موبائل ڈیٹا کی بھی چھان بین شروع کر دی گئی۔ گزشتہ روز دھماکے سے 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پشاور ہائیکورٹ