کالعدم تحریک طالبان کاکمانڈر گرفتار

164

کراچی :  سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتارکرلیا ۔

  سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر، رحمت علی شاہ کو پرانی سبزی منڈی کے علاقے سے گرفتار کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم رحمت علی خیبرپختونخوامیں پولیس اورایف سی پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور اس نے دوران تفتیش بونیر میں دہشتگردی کی متعددوارداتوں کااعتراف بھی کیا ہے۔

چودھری صفدر کاکہنا ہے کہ ملزم 2009 میں بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے اسلحہ  لے کر فرارہوا تھا۔ سی ٹی ڈی کے انچارج کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ کی پولیس سے رابطہ ہو گیا ہے، ملزم کو ان کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے  ٹی ٹی پی بونیر گروپ کے کمانڈر رحمت علی شاہ کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے تھی۔