العزیزیہ ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرکی گاڑی پر حملہ

84

اسلام آباد:  اسٹیل ملز کیس کے نیب پراسیکیوٹر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے سوان گارڈن میں نامعلوم  افراد نےموٹر  سائیکل  پر آکر  نیب پراسیکیوٹر واثق ملک کی گاڑی پر  فائرنگ شروع کردی تاہم  واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چیئرمین نیب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی اسلام آباد سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

خیال رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری ہے۔