مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس میں فی اونس قیمت ایک ڈالر جبکہ فی تولہ 150روپے بڑھ گیا ہے
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 150 روپے کے مزید اضافے سے فی تولہ 85 ہزار 150 روپے اور 10 گرام 128 روپے کے اضافے سے 73 ہزار 2 روپے ہوگیا ہے۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر کے مزید اضافے سے 1480 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے پاکستان میں گزشتہ سال سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے ڈیڑھ سالہ دور میں فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔