پشاور (نمائندہ جسارت) خیبرپختونخوا ایکسائز نے انسداد منشیات ایکٹ 2019ء کے تحت 5 ایکسائز پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایکٹ کے مطابق منشیات سے متعلق کارروائیوں کی ایف آئی آر اور تفتیش اب ایکسائز پولیس خود کیا کرے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد، سوات اور مردان ریجنل دفاتر کو ایکسائز پولیس اسٹیشنز قرار دیا گیا ہے، اب تک 50 سے زاید افسران کو پولیس اسکول آف انویسٹی گیشن میں تفتیشی تربیت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایکسائز اہلکار کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کرواتے تھے۔