غریب ملک ہونے کے باوجود پاکستان 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،معاون خصوصی

148

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب ملک ہونے کے باوجود پاکستان 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین جبکہ 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعتیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے جنیوا میں کیے گئے خطاب سے مہاجرین کی مشکلات کا دنیا کو ادراک ہوا،مہاجر بننے پر مجبور ہونیوالے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا، وزیراعظم نے بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر بھارتی قبضے سے متعلق دنیا کو آگاہ کیا، بھارت کو غیر انسانی اقدامات سے روک کر بحران سے بچایا جاسکتا ہے۔