پا?ستان? ?مپن? ن? م?ج? س?نسر بلب متعارف ?را د?ا

302

          جولٹا ٹیکنالوجی نے توانائی کی بچت کا حامل میجک سینسر بلب پاکستان میں متعارف کرا دیا۔

میجک سینسر بلب تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی جولٹا ٹیکنالوجی کے سینئر ایگزیکٹو عمران مجید نے بتایا کہ جولٹا ٹیکنالوجیز نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا بلب متعارف کرایا ہے جو انسانی جسم یا کسی بھی سائے کے قریب آنے پر خود کار نظام کے تحت جلتا اور سائے کے دور جانے پر خود بخود بجھ جاتا ہے۔

 اس ٹیکنالوجی کو سیکورٹی اور بچت و کفایت کے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے اور توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ اس ماحول دوست ٹیکنالوجی سے ریڈی ایشن کی صورت میں مضر صحت شعاعوں کابھی خطرہ نہیں رہتا۔

عمران مجید کے مطابق بیرون ممالک میں تیزی سے مقبول اس ٹیکنالوجی کو پہلی مرتبہ پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں کورین ایس ایم ڈی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس پانچ واٹ ایل ای ڈی بلب کی قیمت صرف چھ سو روپے ہے اس کے گھریلو اور تجارتی استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔