گرفتار ساتھی وکلا کو 48گھنٹے میں رہا کیا جائے، علی احمد کرد

57

کوئٹہ (آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر ممتاز قانون دان علی احمد کرد نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی سی پر حملہ کے الزام میں گرفتار ساتھی وکلا کو 48گھنٹے میں رہا کیا جائے  اگرایسا نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوں گے جس کی تمام تر ذمے داری موجودہ حکمرانوں پر عاید ہوگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک نے آزاد عدلیہ کے لیے بہت بڑی تحریک چلائی ملک جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے وکلا کی قربانیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آخری ساتھی جب تک عزت و احترام سے گھر نہیں پہنچیں گا کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ ہمارے گرفتار ساتھیوں کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے، انہیں چھوڑنا پڑے گا۔ علی احمد کرد نے کہا کہ وکلا کی گرفتاری کے لیے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ آج صرف ایک آواز اور ایک مطالبہ کیا گیا ہے، آگے پھر سب کچھ ہماری مرضی سے ہوگا۔
علی احمد کرد