بولان: تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

39

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) بولان میں تخریب کاروں نے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی۔ دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ لیویز فورس کے مطابق ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب نامعلوم  شرپسندوں نے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد نصب کرکے اڑا دیاجس سے دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی ۔گیس حکام کے مطابق پائپ لائن میں تباہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے اور پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
بولان/تخریب کاری