گوادرمیں ٹیم کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے روک دیا گیا

44

گوادر (آن لائن) گوادر کے دوسرے بڑے شہر پسنی میں پولیو ورکروں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روک دیاگیا ۔ اطلاعات کے مطابق پسنی میں کچھ لوگ گزشتہ 3 برسوں سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتے آرہے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے پولیو ٹیم کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کردیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او گوادر اور مقامی انتظامیہ کو بھی خبر کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پسنی میں کچھ لوگ باقاعدہ پولیو کے قطروں کے خلاف مہم چلارہے ہیں جن کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کررہے ہیں۔ پولیو کی روک تھام میں مصروف لوگوں نے اس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
گوادر/پولیو