مدارس کو مٹانے کی کوشش کرنے والوں کا حال مشرف جیسا ہوگا،اسد اللہ بھٹو

56

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے کہاہے کہ طاقت کے بل پر اسلام اوردینی مدارس کو ختم نہیں کیاجاسکتا‘جن لوگوں نے بھی فرعون بن کر دینی مدارس کو مٹانے کی کوشش وہ نشان عبرت بن گئے اللہ نے انہیں دنیا بھی رسوا کردیا پرویز مشرف کی مثال سب کے سامنے ہے ‘مدارس کے طلبہ امامت دین کیلیے اپنا فرض اداکرتے رہے ہیں ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی ،وہ منصورہ ہالا میں جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت سہ روز تعمیر سیرت کیمپ میں معمار جہاںکنونشن سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پرمنتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمد الطاف‘ معاون امین عام جمعیت طلبہ عریبہ پاکستان حافظ سہیل ناصر ،صوبائی منتظم نعیم اللہ منصوری ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اسداللہ بھٹو نے کہاکہ طاقت کے بل پر دینی مدارس کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،پرویز مشرف نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں بے گناہ طلبہ کے خون سے ہولی کھیلی جو آج نشان عبرت بن چکا ہے اس نے آئین پاکستان سے غداری کی ہے،اللہ کا دین ہی غالب ہوکر رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کبھی دینی مدارس کے نصاب کی تبدیلی کی بات کی جاتی ہے کبھی مدارس کو مسمار کیاجاتا ہے انہیں دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے در حقیقت یہی دینی طلبہ طاغوتی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوںنے جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنوں سے کہاکہ وہ دعوت دین کا کام جاری رکھیں محبت امن بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تمامے رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں مساجد تو بھری ہوئی ہیں لیکن دین مظلومیت کا شکارہے ستم ظریفی یہ ہے عدالت میں جج،فریادی، وکیل سب مسلمان ہیں لیکن فیصلہ انگریز کے قانون کے مطابق ہورہاہے ۔ معمار جہاں کنونشن میں قرات‘ حمدو نعت‘‘ تقاریر‘ نظم ‘حفظ القرآن کیلیگرافی ‘ شعر وشاعری سمیت دیگر مقابلے ہوئے مقابلوں کامیاب طلبہ کو ایوارڈ دیے گئے ۔
اسد اللہ بھٹو