مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے عدالت سے دوبارہ رجوع

169

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا نام بغیر نوٹس دیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لاہورہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو نام ای سی ایل سے  نکالنے کا حکم دیا جائے۔

لیگی رہنما نے درخواست میں کہا کہ 1 بار 6 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز نےلاہور ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پرلاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔