آٹھ سالہ بچہ بھی بھارت میں جاری مظاہروں کی نذر

118

نئی دہلی: متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف بھارت میں مظاہرین اورپولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جمعہ کے روز ایک آٹھ سالہ بچہ اور چار مظاہرین ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ، ہندوستان کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں مظاہرے پرتشدد ہوگئے جہاں بدامنی کے نتیجے میں11 افراد کی موت ہو چکی ہے جس میں ایک 8 سالہ  بچہ بھی شامل ہےجبکہ مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد  میں مرنے والوں کی تعداد ملک بھر میں 20 ہو چکی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس چیف پربھاکر چودھری کا کہنا تھا  کہ لڑکے کی موت مقدس شہر وارانسی میں ایک ریلی میں اس وقت ہوئی جب پولیس نےمظاہرین پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور4 افراداورایک 8 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوئی۔

واضح رہے بھارتی شہریت ترمیمی بل مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے اور بھارتی اعوام کے مطابق نریندر مودی کے ہندو قوم پرست ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حکام نےصورتحال پر قابو پانے کے لئے  ہنگامی قوانین نافذ کردیے ہیں جس میں ملک کے دیگر شہروں میں انٹرنیٹ لاک ڈاؤن، دکانیں اور ریستوران بند کرنے کا کہا گیا ہے۔