فرو? فلائ? س? نم?ن? ??لئ? جنگ? بن?ادو? پر اقدامات، محم?? زراعت

333

محکمہ زراعت پنجاب نے آم کی برآمد کے حوالے سے یورپی یونین کی پابندی کے خدشہ کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر آم کے باغات سے فروٹ فلائی کے خاتمہ کی مہم شروع کر دی ہے۔

          محکمہ زراعت پنجاب نے آم کے زمینداروں و کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ پھلوں کے بادشاہ آم پر مکھی کے حملہ کے باعث فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ لہذا تدارکی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں تا کہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ پھل پر مکھی کے حملہ کے باعث آم کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے، جس کے تدارک کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ناگزیر ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آم کے پھل کی مکھی نہ صرف آم کو براہ راست نقصان پہنچاتی ہے بلکہ پھل میں اس کے انڈوں اور کیڑوں کی موجودگی آم کے معیار کو بے حد متاثر کرتی ہے جس سے بیرونی منڈیوں میں برآمدی آرڈرز میں نہ صرف رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ اس کی مقبولیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ امریکہ ، جاپان، تائیوان، کوریا اور یورپی ممالک پاکستانی آم کو اپنے ممالک میں درآمدکرنے کی اجازت نہیں دیتے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق بین الااقوامی مارکیٹ میں پھلوں کے معیار کا اندازہ زہراور کیڑوں کے اثرات سے پاک ہونے کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔