اسکول سے گھر پہنچنے پر بچوں نے ماؤں کی لاشیں دیکھیں

143

امریکہ: پنسلوانیہ ریاست میں دو بچے جب اسکول سے چھٹی ہونے کے بعد گھر پہنچے تو سامنے اپنی ماؤں کی لاشیں دیکھ کر سہم گئے اور دہشت سے چلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں نے واقعہ کی اطلاع سیکیورٹی گارڈ کو دی جس کے نتیجے میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دونوں خواتین کی لاشیں گھر سے ملیں جن میں سے ایک کی عمر 38 اور دوسری کی 50 سال ہے۔ ایک خاتون کے سر پر گولی ماری گئی تھی جبکہ دوسری کے سینے پر۔

عام رائے کے مطابق اس حادثے کو قتل کہا جا رہا ہے جبکہ پولیس اس واقعہ کو خودکشی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ گھر کی تلاشی لئے جانے پر ایک پستول بھی برآمد ہوئی۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں گھریلو ناچاکیاں تھیں جس پر دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے ہیں البتہ پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔