ٹورنٹو: بھارتی قونصل خانے کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھارتی وزیربرائے امورخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے موقع پربھارتی قونصل خانے کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیریوں کوآزادی دینے ،مودی مخالف اور”نوسی اے بی- این آرسی“ اور”نوفاشزم “ کے نعرے درج تھے۔