حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے پھانسی کی سزا دینے کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان نے پرویز مشرف حمایت ریلی نکالی ریلی میں رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی و دیگر نے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف پاکستان کے ہیرو ہیں ان کو غدار کہنا ملک کے عوام کی توہین ہے۔فوج کا ادارہ ملک وقوم کا محافظ ادارہ ہے ۔