لاکھڑا پاور ہاؤس کو بند ہونے سے بچایا جائے‘ بلال ناغڑ

37

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ایمپلائز انصاف یونین کے چیف آرگنائزر کامریڈ بلال ناغڑ نے وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری انرجی سے مطالبہ کیا ہے کہ لاکھڑا پاور ہاؤس کو بند ہونے سے بچائیں ایک سازش کے تحت لاکھڑا پاورہاؤس کو بند کروانے کی کوشش کی جارہی ہے لاکھڑا پاور ہاؤس حینکو کی قیمتی مشینوں میں آل لگ جاناپھر اس پر کوئی ایکشن نہ لینے سے پتا چلارہا ہے کہ لاکھڑا پاور ہاؤس کو کباڑیوں کو دینے کے لیے یہ تمام کام کیاجارہاہے انہوںنے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ فوری نوٹس لیں ۔