سال 2019ء: ملک بھر میں پولیو کے 111 کیسز رپورٹ ہوئے

47

پشاور(آن لائن) سال 2019 ء میں بھی محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمے میں ناکام ہوئے، ملک بھر سے پولیو کے 111کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا کی ہے۔ جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 79 پولیو کے کیس رپورٹ کیے ہوئے، سندھ میں 16بچے پولیو سے متاثر ہوئے جبکہ پنجاب میں 5، بلوچستان میں 7، سندھ میں 16 بچے متاثر ہوئے۔ علاقائی اعتبار سے لکی مروت اور بنوں میں سب سے زیادہ بچے پولیو کے کیسز سے متاثر ہو ئے ہیں ۔ بنوںمیں رواں سال 24پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لکی مروت میں پولیو کیسز کی تعداد 27ہو گئی ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود پولیو کے کیسز پر قابو نہ پایاجا سکا گزشتہ سال کی نسبت رواں برس پولیو کے کیسز میں اضافہ ہواہے۔
پولیو کیس