پنڈی کا قافلہ لیاقت بلوچ کی زیر قیادت پہنچے گا، عارف شیرازی

77

راولپنڈی( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ راولپنڈی شہر اور کینٹ کے تمام قافلے 12 بجے دن لیاقت باغ چوک مری روڈ پر پہنچیں گے ۔ جہاں سے ایک بڑی ریلی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والے کشمیر مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی۔مارچ میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے۔ اسلام آباد جانے والی ریلی میںجے آئی یوتھ ٗ اسلامی جمعیت طلبہ ٗجمعیت طلبہ عربیہ ٗجمعیت اتحاد العلما ٗتحریک محنت ٗتنظیم اساتذہ ٗ ریلوے پریم یونین ٗ اسلامک لائرز موومنٹ ٗپختون جرگہ اور تاجروں کی مختلف یونینزکے عہدیداران اور کارکنان بھی شر کت کریں گے۔