وز?ر خزان? ?? دانشمند?،مل?? مع?شت ب?? نقصان س? بچ گئ?

213

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دانشمندانہ حکمت عملی سے ملکی معیشت بڑے نقصان سے بچ گئی ہے۔

تارکین وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی تقریباً 16 ارب ڈالر کی ترسیلات نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہوا ہے جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ کے خسارہ کو بھی ڈیڑھ ارب ڈالر سے کم رکھا ہوا ہے۔

اگر دیارغیر میں مقیم پاکستانیوں کو اس حوالہ سے پریشان کیا جاتا تو ترسیلات کی کمی کی صورت میں تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر جاتا اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ڈیفالٹ سے نہیں بچا سکتی تھی۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغلکی طرف سےجاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جب برامدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا، ترسیلات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ترسیلات کا نظام پاکستانی معیشت کی جان ہے جسے نقصان پہنچانے کے بجائے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترسیلات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکے۔ گزشتہ 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 15 ارب ڈالر بھجوائے جبکہ اس دوران برامدات صرف انیس ارب ڈالر رہیں۔