مچھ، جیل کے قریب پولیس فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

51

مچھ (صباح نیوز) ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سینٹرل جیل کی طرف آنے والا مشکوک شخص مارا گیا۔پولیس کے مطابق جیل کے مورچے میں تعینات اہل کار کی فائرنگ سے مشکوک شخص ہلاک ہو گیا ، فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی نے مچھ جیل کو گھیرے میں لے لیا۔ بولان کے علاقے مچھ میں ایک مشکوک شخص نے سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کی،جیل کے مورچے میں تعینات اہلکار کی جانب سے اسے روکنے کے لیے وارننگ دی گئی مگر وہ نہیں رکا جس پر اہلکار نے فائرنگ کر دی۔
مچھ جیل