معیاری علاج تک عام آدمی کی رسائی ہمارا مشن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

48

ڈیرہ غازیخان(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ شریف کا دورہ کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، اسپتال کے مختلف وارڈ زاورشعبے دیکھے، توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا،مریض کی جانب سے طبی ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ برہم،مریضوں کو ادویات اورمفت ٹیسٹ کی سہولت ہر قیمت پراسپتال میں فراہم کی جائے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ آئندہ کسی مریض کو شکایت ہوئی تو ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔اس موقع پر مریضوں کا کہنا تھا کہ پہلے دل کے علاج کے لیے باہر جانا پڑتا تھااب تونسہ میں علاج  کروارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اسپتالوں میں معیاری علاج تک عام آدمی کی رسائی ہمارا مشن ہے ،شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے وسائل کی کوئی کمی نہیں، رواں مالی سال کے بجٹ میں 27فیصد زاید فنڈز رکھے ہیںانہوں نے کہا کہ 9اسپتالوں کی تعمیر جاری ہے جس سے 9ہزار بیڈز کا اضافہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب