احسن اقبال (ممبر قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر تعلیم)

65

اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوان نسل پر بھرپور اثرات مرتب کئے ہیں۔ خاص طور پر اس 70کے عشرے میں جب ملک میں نظریاتی جنگ جاری تھی ، جمعیت نے طلبہ اور نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات کا شعور دیا اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم ا ٓہنگ کیا ۔جمعیت نے تربیت کا ایک ایسا نظام وضح کیا جس نے لاکھوں طلبہ کو کردار سازی کے عمل سے گزارا ۔اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیت کی بدولت طلبہ کو یونین دور میں صلاحیتوں کے بہترین استعمال کا موقع ملااور وہ اس قابل ہوئے کہ زمانہ طالب علمی کے بعد قوم کی قیادت کا فریضہ انجام دے سکیں۔ طلبہ یونینز نے ایمانداری اور اعلیٰ اخلاقی صلاحیتوں کے ساتھ طلبہ کے وسائل کو طلبہ کی سرگرمیوں ، ان کی ترقی ، بہترین تعلیمی ماحول کے قیام پر خرچ کیا۔ میں جب انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں طلبہ یونین کا صدر تھا تو ہم نے نہ صرف جامعہ کا تعلیمی ماحول بہتر بنایا بلکہ 5سال کے بعد پہلی مرتبہ ہمارے دور میں اکڈیمک ائیر ایک کیلنڈر ائیر میں پورا ہوا۔ ہم نے جامعہ میں تعلیمی امن بحال کیا ، طلبہ کی فلاح کے لئے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جن میں ہاسٹلز میں کمروں کی تعمیر، بسیں، لائبریری میں بہتری، کھیلوں کے نئے مواقع، تعمیری اور صحت مندانہ تفریح، بک بینک کے ذریعے نادار طلبہ کے لئے وضائف شامل ہیں۔ یہ اسلامی جمعیت طلبہ ہی ہے جو آج بھی طلبہ کے لئے ریلیف اور ڈویلپمنٹ کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔