جمعیت کا 5نکاتی پروگرام

50

1۔طلبہ تک اسلام کی دعوت پہنچانا،اسکا علم حاصل کرنے کی رغبت دلانا اور اسکے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا احساس بیدار کرنا
2۔ایسے طلبہ کو جو اسلامی نظام زندگی کے قیام کے لئے کام کرنے کو تیار ہوں انہیں جمعیت کے تحت منظم کرنا
3۔جو طلبہ جمعیت کے نظم میں منسلک ہو جائیں ان کے لئے اسلامی اور جدید علوم کے وسیع مطالعہ ‘ اسلامی سیرت و کردار کی تعمیر اور ذہنی و جسمانی نشوونما کا مؤثر انتظام کرنا
4۔پاکستان میں اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کی جدوجہد کرنا جو ایک سائنٹیفک، ہمہ گیر اور سہل الحصول نظام ہے اور طلبہ کے جائز مطالبات منوانے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی جدوجہد کرنا اور ان کے اجتماعی مسائل میں انکی راہنمائی کرنا
5۔پاکستان میں معاشی ،معاشرتی اور سیاسی استحصال سے پاک فلاحی اور اسلامی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کرنا