کامیاب کشمیرمارچ بزدل حکمرانوں کیلیے کشمیرسے محبت کا پیغام ہے

85

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق اور جنرل سیکرٹری راشد محمود نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں نے اسلام آباد کشمیر مارچ میں شرکت کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلیے ہرطرح کی قربانی دینے کو تیارہیں،رہنمائوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والا کامیاب کشمیرمارچ بزدل حکمرانوں کے لیے نوجوانوں کا کشمیرسے محبت کا پیغام ہے،چودھری عمرفاروق گجر نے کہاکہ کشمیر کی قیادت اور عوام کو محصور کر دیا گیا ہے ان کی جان ومال عزت آبرو انڈین فوج کے رحم کر م پر ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر دیا گیا ہے اور سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے حو الے سے واضح اور ٹھوس قومی پالیسی تر تیب دی جائے، پاکستان میں مخصوص قسم کے حالات پید اکر کے قومی نو عیت کے اُمور کو نظر انداز کر دیا جا تا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکو مت کو جس طر ح سے کشمیر یوں کے حق میں آواز اُٹھا نی چا ہیے تھی وہ نظر نہیں آئی بلکہ حکو مت نے پیمرا کو بھی غیر رسمی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر نہ کر ے۔