حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال حیدر آباد کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ اور سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدر آباد ڈاکٹر غلام مصطفی عباسی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔ وہ حیدرآباد سے مٹیاری جارہے تھے کہ راستے میں دل کا دورہ پڑا، اس دوران انہیں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔