لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں،پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہیں، جارحیت کی صورت میں بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، وطن عزیز کی عزت، وقار اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے