چین مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے حق کو تسلیم کرے، جماعت اسلامی بلوچستان

107

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ چین حکومت کا دس لاکھ ایغورمسلمانوں کو اذیت ناک حراستی کیمپوں میں رکھنا اور ان پر مذہب چھوڑنے کادبائوانسانیت واسلام دشمنی ہے چین میں مسلمانوں کی کمیونسٹ برین واشنگ فی افلور بند کیا جائے جماعت اسلامی بھارت وچین سمیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانون پر مظالم کے خلا ف ہر فورم پر بھر پور آوازبلند کرتی رہے گی۔ مسلمانوں پر مذہب چھوڑنے کے لیے طرح طرح کے مظالم کرنا اور بدترین اذیت دینا بدترین دہشت گردی ہے، حکومت پاکستان وعالم اسلام کو ان مظالم پر آوازاُٹھانا چاہیے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا چین کے ایغورمسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے خاموشی لمحہ فکر ہے جماعت اسلامی کی قیادت نے دس سال قبل چینی حکومت سے بیجنگ میں مسلمانوں کی حفاظت کے حوالے سے معاہدہ بھی کیا۔ اس حوالے سے ہم چین حکومت کو بھی یاددلانے چاہتے ہیں کہ چینی حکومت کو بھارت کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہیے بلکہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے حق کو تسلیم کرناچاہیے جماعت اسلامی سفارتی احتجاج بھی کریگی۔ الحمدللہ مسلمان دینا بھر میں جہاں پربھی ہیں پر امن ہیں برطانیہ، امریکا سمیت مغربی ممالک اور تمام غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں نے ان ممالک کے قوانین کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں، باعمل مسلمانوں کی ایمانداری ،دیانت دار ی محنت وتعلیم اور تربیت کو دیکھ کر غیر مسلم حلقہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں یہ حق دنیاکا کوئی مذہب یاملک مسلمانوں سے نہیں چھین سکتا صرف وہ شدت پسند انتہاپسندکفار مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں جو نہیں چاہتے کہ اسلام پھیل جائیں اور اسلام سے ڈروخوف محسوس کررہے ہیں۔ اسلام پھیلی گا اور پرامن طریقے سے پھیلے گا اسلام غالم ہونے کے لیے آیا، اسلام غالب ہوکر رہے گا، انتہا پسند ہندوئوں، یہود و نصاریٰ کی سازش وتشدد اور خوف سے اسلام کا نور و روشنی کسی صورت نہیں روکے گا۔ ایغور، کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے امت مسلمہ کا ہر فرد ایک دیوارکی طرح ہیں جس کی ایک اینٹ دوسرے اینٹ کو مضبوط کرتے ہیں۔