مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،وزیر خارجہ

110

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، قوم وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی عوام نے مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کو مسترد کر دیا ہے اور مودی حکومت خطے میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے پر تلی ہوئی ہے، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ بھارت کے اندرونی انشتار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

شاہ محمود قریشی نے عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا دنیا نوٹس لے۔