کوئٹہ میں دو گھنٹے سے زائد جزوی سورج گرہن، مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام

51

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں دو گھنٹے سے زائد جزوی سورج گرہن رہا، شہر کی جامعہ مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام بھی کیا گیا۔کوئٹہ میں 7 بجکر 39 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا، جو 8 بجکر 48  منٹ پر عروج پرپہنچ گیا۔سورج گرہن کے بعد شہر کی بڑی مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سورج گرہن کے دوران شہر میں ٹریفک معمول سے کم رہی، شہریوں نے گرہن دیکھنے کے دوران احتیاط برتی۔گوادر، دالبندین اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا۔کوئٹہ میں دو گھنٹے ستائیس منٹ رہنے کے بعد سورج گرہن کا اختتام 10 بجکر 8 منٹ پر ہوگیا۔