ایم ڈی پسنی فش ہاربر اتھارٹی بلوچستان کیخلاف ریفرنس دائر

61

کوئٹہ (آن لائن) نیب بلوچستان نے مینیجنگ ڈائریکٹر پسنی فش ہاربر اتھارٹی بلوچستان علی گل کرد کے خلاف ریفرنس احتساب
عدالت میں دائر کر دیا۔ سرکاری افسر کی جانب سے علی گل کرد پر کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے گریڈ 20کے ایک سرکاری افسر کے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات سامنے آگئے ملزم علی گل کرد نے اپنے اور اپنے بے نامی دار کے نام کوئٹہ، مستونگ اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی جائدادیں بنا رکھیں ہیں۔ ان جائیدادوں میں کوئٹہ کے مہنگے علاقے میں رہائشی اور کمرشل پلازے بھی شامل ہیں ۔
ایم ڈی پسنی